ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ،افغان طالبان کی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید

پاک فوج کی فوری جوابی کارروائی ، افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن مکمل تباہ

باجوڑ،افغان طالبان کی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی میں افغانستان سے فائر کرنے والی گن پوزیشن کو مکمل تباہ کردیا ۔

  سیکیورٹی ذرائع  کےمطابق بھارتی حمایت یافتہ افغان طالبان کی باجوڑ کے سرحدی علاقے کٹ کوٹ کے گاؤں ملک شاہین میں سول آبادی پر بلا اشتعال جارحیت  کی، بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں ایک ہی گھر سے خاتون اور 2بچوں سمیت 3افراد شہید،3 شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ افغان طالبان  کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں  داخل کرانے کی کوشش کر رہے تھے ۔پاک فوج کی بروقت کارروائی کی وجہ سے فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی 

سیکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ اس ناکامی سے مایوس افغان طالبان نے آج کٹ کوٹ میں پاکستان کی سول آبادی کو نشانہ بناڈالا ۔پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی میں افغانستان سے فائر کرنے والی گن پوزیشن کو مکمل تباہ کردیا ۔پاک فوج کی کارروائی میں باجوڑ سے ملحقہ تمام افغان طالبان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے افغان طالبان کا بھاری جانی نقصان ہوا۔

باجوڑ کے مکینوں نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہےکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز ہمہ وقت چوکس اور پرعزم ہیں افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا ان کے مذموم عزائم اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔