ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی سفارتخانےکا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا

امریکی سفارتخانےکا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی سفارتخانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچا جہاں سفارتی وفد نے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکن ایمبیسی کا 2 رکنی سفارتی وفداڈیالہ جیل پہنچا  2 رکنی وفد  نےاڈیالہ جیل پہنچ کرقیدی ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی حاصل کی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں وفد نے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتی وفد نے  ملاقات میں مجرم کی صحت، فراہم سہولیات، قانونی امور پر بات چیت کی ، سفارتی وفد میں امریکن ایمبیسی کے سیکیورٹی آفیسر عرفان اور ماریہ شامل تھے۔

واضح  رہے کہ مجرم ظاہر جعفر، نور مقدم کے قتل کیس میں سزایافتہ اور اسیر ہے۔