سٹی 42: رئیل سٹیٹ ریگولیٹری فریم ورک کے قیام ،ریرہ ایکٹ کے حوالے سے مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔
پیلرا اور ایل ڈی اے کے اشتراک سے مشاورتی سیشن میں پبلک پرائیویٹ سیکٹر نے شرکت کی ۔ مشاورتی سیشن میں ایکڈیمیا، ماہر ٹاؤن پلانرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی
مشاورتی سیشن میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے شرکت کی ۔ ڈی جی پیلرا کیپٹن( ر)اکرام الحق،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نمائندہ آباد اور رئیل سٹیٹ سیکٹر سے ڈویلپرز نے شرکت کی۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کہا وزیر اعلیٰ نے ہاؤسنگ ،رئیل سٹیٹ سیکٹر میں ریفارمز لانے کا ٹاسک سونپا ہے،پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت سے کئی مہینوں پر مبنی طویل مشاورتی عمل کیا گیا ،رئیل سٹیٹ ریگولیٹری فریم کے تحت صوبہ بھر میں یونیفارم سسٹم لاگو کیا جا رہا،تمام پلاٹوں کی خرید وفروخت پیلرا سافٹ وئیر اور گرین سرٹیفکیٹ کے ذریعے کی جائیگی، ڈویلپرز کو نئے سسٹم پر آئندہ ایک ماہ میں منتقل کیا جائے گا، ہاؤسنگ سکیمز اور ڈویلپرز کی سہولت کیلئے فیسلی ٹیشن سیل بھی بنایا جائے گا،
ڈی جی پیلرا نے رئیل سٹیٹ ریگولیٹری ایکٹ کے اہم خدوخال بارے بریفنگ دیڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈویلپرز ،ہاؤسنگ سکیم کی رجسٹریشن میں ریفارمز بارے بریفنگ دی ۔
ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے رولز میں ترامیم کرکے اسے قانون کا حصہ بنا دیا گیاہاؤسنگ سکیمز کی منظوری کے عمل کو پیپر لیس اور ڈیجیٹل بنا رہے ہیں،ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے رولز میں ترامیم بارے ، مجوزہ ریفارمز بارے بریفنگ دی ۔ سیشن میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ فیصل قریشی نے بریفنگ دی
پنجاب رئیل سٹیٹ ریگولیٹری ایکٹ کے مقاصد اور اہم خدوخال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔رئیل سٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن، دستیاب لینڈ، سکیم پلان،آن فیلڈ ڈویلپمنٹ کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔ ڈی جی پیلرا نے کہا یونیفارم سسٹم اور ڈیجیٹل پراسیس کے ذریعے تمام اضلاع میں منظوری و مانیٹرنگ کی جائیگی،
ہاؤسنگ سکیم مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیپر لیس سسٹم مرتب کیا گیا ہے۔نمائندہ آباد نے رئیل سٹیٹ سیکٹر کی جانب سے مجوزہ ترامیم اور فیڈ بیک بارے آگاہ کیا۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، بورڈ آف ریونیو کے افسران نے شرکت کی ۔
سیشن کے اختتام پرایل ڈی اے اور پیلرا افسران نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات دئیے
مشاورتی نشست کا انعقاد ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں کیا گیا
ا