دورِ نایاب: قائد ن لیگ نوازشریف نے نیلاگنبد زیر زمین پارکنگ پلازے کا دورہ کیا جہاں منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی میاں نواز شریف نے ترقیاتی کام کا معیار سو فیصد رکھنے کی ہدایت بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق دورہ کے موقع پر میاں محمدنواز شریف نے ترقیاتی کاموں کےاہداف کا ٹائم لائن کے مطابق جائزہ لیا جہاں قائد ن لیگ نواز شریف کو نیلا گنبد منصوبے پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیلا گنبد منصوبے کا 40فیصد ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا جبکہ ریلوے سٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ کا 80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
حکام نے بتایا کہ اُنہیں مزید بتایا کہ نیلا گنبد میں بیسمنٹ کے مختلف سیکشنز پر کام جاری ہے جو ترجیح بنیادوں پر جلد مکمل کرلیاجائے گا ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے ترقیاتی کام کامعیار سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں اور معیار میں کسی قسم کی کوتاہی سے اجتناب کیا جائے اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے محمد طاہر فاروق ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، معاون خصوصی راشد نصراللہ اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین موجود تھے۔