ثمرہ فاطمہ: محکمہ جنگلات کی جانب سے کرول جنگل میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جہاں 150 طلباء نے مہم میں حصہ لیتے ہوئے 35 ایکڑ زمین پر 25 ہزار پودے لگائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات نے کرول جنگل میں پلانٹ فار پاکستان اور گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری کی مہم میں بیکن ہاؤس کے 150 طلبا نے حصہ لیا جہنوں نے35 ایکڑ پر السٹونیا، ارجنٹ، بوتل برش، میلیا اور املتاس سمیت دیگر مختلف اقسام کے25 ہزار پودے لگائے ۔
کنزرویٹر محمد عمران ریاض ملک نےبتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے درختوں کی افزائش اور حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہےوزیراعلی مریم نواز کا وژن آئندہ نسلوں کیلئے صاف اور سر سبز ماحول ہے جسکی تکمیل کیلئے کام کی جارہا ہے کیونکہ ماحول کا تحفظ انسانی زندگیوں کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
اس موقع پر کنزرویٹر امتیاز حسین صدیقی بھی تقریب میں موجود تھے شرکاء نے آئندہ بھی اس طرح کی شجر کاری مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔