ملک اشرف :بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیاہے کہ مہنگی بجلی کے باوجود شہری لوڈشیڈنگ کا شکارہیں،شہریوں کو بلا امتیاز بجلی فراہم نہیں کی جا رہی،لوڈشیڈنگ سے کاروبار شدید متاثرہورہے ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ وہ بلا امتیاز بجلی کی فراہمی اورلوڈشیڈنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کرے۔