ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرمٹ کے بغیر حج کرنیوالوں کیلئے بھاری جرمانوں اور سزاؤں کا اعلان

 پرمٹ کے بغیر حج کرنیوالوں کیلئے بھاری جرمانوں اور سزاؤں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر حج کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے جرمانوں اور سزاؤں کا اعلان کردیا۔
 غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو ملک بدر کرنے سمیت دس سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسے وہ تمام اقامہ ہولڈرز غیر ملکی شہری جو غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے ، مکہ مکرمہ میں قیام اور ایام حج میں پکڑے گئے ان کے خلاف 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے ،اسکے علاوہ ایسے افراد پر ملک بدر کرنے سمیت دس سال تک سعودی عرب داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
 سعودی وزارت داخلہ نے مقامی سعودی شہریوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر سہولت کاری کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حج انتظامات میں حجاج کرام کی سیکیورٹی اور امن و سلامتی انتہائی اہم ہے اس لیے سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جا رہا ہے۔