ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کے کاشتکاروں کیلئے پنجاب کی تاریخ کا منفردپیکیج ہوگا،مریم نواز

گندم کے کاشتکاروں کیلئے پنجاب کی تاریخ کا منفردپیکیج ہوگا،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اوراہم اجلاس، وزیراعلیٰ مریم نواز گندم کی کٹائی کے موقع پر کل کسان پیکیج کا اعلان کریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے پنجاب کی تاریخ کا منفردپیکیج ہوگا،ان شاءاللہ ، گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا ۔
ایسے اقدامات کرینگے آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو، کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا،کسان کے ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کرینگے۔