ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کاغیرقانونی اسلحہ رکھنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کاغیرقانونی اسلحہ رکھنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: کابینہ سےمنظوری کےبعدسزاؤں میں اضافےکابل قانون سازاسمبلی میں بھجوادیاگیا، کابینہ نےغیرقانونی اسلحہ رکھنےپر سزا 14 سال قیدکی تجویزمنظورکر لی۔

تفصیلات کےمطابق بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر 50 ہزار جرمانہ، اب 5 لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز منظور کیا گیا، ممنوعہ بور اسلحہ پر پہلے 14 سال قید تھی، نئی ترمیم میں عمر قید کی تجویز منظور کی گئی۔
اسلحہ کی غیر قانونی ترسیل پر پہلے 3 سال قید تھی، اب کم از کم 10 سال قید کی سزا ہو گی، جعلی لائسنس رکھنے پر موجودہ سزا 2 سال قید، نئی ترمیم میں 7 سال قید و جرمانہ شامل ہو گا۔
غیر قانونی خرید و فروخت پر پہلے معمولی جرمانے، اب بھاری جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی شق منظور کی گئی، بلیک مارکیٹ میں اسلحہ بیچنے والے اب سخت قانونی شکنجے میں آئیں گے۔
تمام اسلحہ لائسنس اب جدید سسٹم اور سخت جانچ کے بعد جاری ہوں گے، عدالتوں کو فوری سماعت اور سزا سنانے کے خصوصی اختیارات دیئے جائیں گے، قانون کی خلاف ورزی پر اسلحہ ضبط، لائسنس منسوخ اور فوری گرفتاری لازمی ہوگی۔