راؤدلشاد: لاہور شہر کے بس سٹینڈز کی فیسوں کےٹھیکوں کی نیلامی میں قانون کی خلاف ورزی کاانکشاف کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے 3بس سٹینڈز و ٹرمینلز کی 3کروڑ 3لاکھ روپے میں نیلامی کر دی،بس سٹینڈز و ٹرمینلز کی نیلامی کے عمل میں قانون کو یکسر انداز کردیاگیا،مالی سال 18-2017 کی آڈٹ رپورٹ نے نیلامی کے عمل پر سوالات اٹھادئیے،تین کروڑ 3لاکھ روپے کی نیلامی کو آڈٹ نے غیرقانونی قرار دے دیا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق نیلامی میں قواعد کے مطابق ریزرو پرائس کا تعین نہیں کیا گیا،تین سالہ آمدن کی اوسط بنیادپرریزرو پرائس مقرر نہ کرنا قواعد کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی نقل و حرکت اور آمدن کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے اجازت شدہ گاڑیوں کا ڈیٹا موجود نہیں ہے،آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے اندرونی مالیاتی کنٹرول کو کمزور قرار دے دیا۔
متعلقہ افسران کی نشاندہی اور ذمہ داری کے تعین کی سفارش کردی،آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے اصلاحی اقدامات کی سفارش کر دی۔