وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

 وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے،روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے  مطابق 120 گرام فی روٹی کی قیمت 16 روپے ہوگی،  120 گرام فی نان کی قیمت 20 روپے ہوگی ۔روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔