اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوگیا ، جس کے بعد ڈاکر 278 روپے سے تجاوز کرگیا ۔ انٹربینک میں ڈالر 277.94 روپے سے بڑھ کر 278.12 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر29 پیسے مہنگ اہوکر 279 روپے 66 پیسے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 13 پیسے اضافے سے 76 روپے، سعودی ریال 11 پیسے مہنگا ہوکر 73.94 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 4.64 روپے سستاہوکر 296.83 روپے، برطانوی پاونڈ 4.67 روپے سستا ہوکر 347.17 روپے تک گرگیا۔