کراچی جلسہ؛عمران خان نے شرکاء کو اپنے ساتھ اہم چیزلانےکاکہہ دیا

 کراچی جلسہ؛عمران خان نے شرکاء کو اپنے ساتھ اہم چیزلانےکاکہہ دیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نےپہلا پاور شو پشاور کیا، ہفتے کے روز شہرقائد میں پی ٹی آئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے، اس حوالے سے سابق وزیراعظم نے کارکنان نے اہم ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پشاور میں ہونےوالے تحریک انصاف کے تاریخ ساز جلسے میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا تھا جس کی کچھ ویڈیو اور تصاویر سابق وزیراعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھی، عمران خان کا کہناتھا کہ شاندار استقبال پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پاکستان میں جب بھی کسی وزیراعظم کو ہٹایا جاتا تو مٹھا ئیاں تقسیم کی جاتی تھیں مجھے ہٹایا گیاتو عوام نے اتنی عزت دی کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔اتوار کو جس طرح قوم باہر نکلی آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔عوام نے اتوار کو نکل کر بتا دیا امریکہ کی امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ غلامی چاہتے ہیں یا آزادی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور جلسے کے بعد کراچی میں بھی پاور شو دکھانے کے لیے تیار ہے۔کل کراچی میں مزار قائد پر پی ٹی آئی ایک اور تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔ عمران خان نے کراچی میں ہمارے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ قومی پرچم اپنے ساتھ لے کر آئیں کیونکہ اب یہ امریکی شہ پر مقامی میرجعفروں کی معاونت سے حکومتیں بدلنےکیخلاف پاکستان کی خودمختاری اورحقیقی جمہوریت کی ایک جنگ ہے۔

My request to all those attending our jalsa in Karachi is to carry our Pakistan flag as this is now a fight for Pakistan's sovereignty & haqeeqi (real) democracy, & against US-instigated regime change, supported by local Mir Jafars. #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور

قبل ازیں جلسے میں شریک ہونے والوں سے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک خواہش کی جس کی وضاحت پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے ایک ٹویٹ کرتے کی تھی۔اسد عمر نے جلسے سے متعلق ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان شاء اللہ کل کراچی میں نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے کیونکہ یہ جدوجہد اب سیاسی پارٹی کے لیے نہیں بلکہ حقیقی طور پر آزاد قوم کے لیے ہے۔

اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ کل کے جلسے میں شرکت کرنے والے لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان کا قومی پرچم ساتھ لے کر آئیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں  امپورٹڈ_حکومت_نامنظورکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer