اہم فیصلے, کوروناکےتشخیصی ٹیسٹ کی استعدادکارروزانہ10ہزاربڑھانے کااعلان

اہم فیصلے, کوروناکےتشخیصی ٹیسٹ کی استعدادکارروزانہ10ہزاربڑھانے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:عالمگیر وبائی مرض کورونا کے شہریوں پر واری جاری ہیں،سنگین حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے  کوروناکےتشخیصی ٹیسٹ کی استعدادکارروزانہ10ہزاربڑھانے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نےکوروناکے تشخیصی ٹیسٹ کی استعداد کارروزانہ10ہزارتک بڑھانے کااعلان کردیا،ان کا کہناتھاکہ پنجاب بہت جلد 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا،8نئی لیبزبنانے کا کام آخری مراحل میں ہے،پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، پنجاب میں 4500بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کردیئے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہناتھا کہ فیلڈ ہسپتال لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا اوردیگر شہروں میں بنائے گئے ہیں،فیلڈ ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد10 ہزار تک بڑھا سکتے ہیں، کورونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، پنجاب میں ایس او پیزکے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری اوپن کر رہے ہیں، ہسپتالوں، سکولوں اور سڑکوں کی تعمیر کو پہلے مرحلے میں مشروط طور پر کھولا جائے گا-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ مختلف انڈسٹریز کو کھولنے کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا، مقامی سطح پر لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا اختیار کمشنر کوہوگا، رمضان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، ناجائزہ فائدہ نہ اٹھایا جائے، پنجاب میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ اور این 5 9ماسک اوردیگر سامان روزانہ کی بنیاد پر لایا جا رہا ہے،
انہوں نے کہا کہ انصاف امداد پروگرام میں بغیر سفارش 100 فیصد میرٹ پر امدادی رقوم فراہم کی جائیں گی،ڈینگی سے بچاؤ کے لئے مہم بھی شروع کی جا رہی ہے، گندم خریداری کاہدف پورا کریں گے،پنجاب میں 2945مریضوں میں سے508صحت یاب ہوچکے ہیں، صحت یاب ہونے والے مریضوں سے پلازمہ لیکر تشویشناک مریضوں کو لگانے کے علاج کے لئےاقدامات کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت راولپنڈی کے کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی کا اجلاس راولپنڈی کے ارکان اسمبلی نے عدالت عظمٰی کی طرف سے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہنے پر مبارکباد پیش کی ،ارکان اسمبلی وزیر نے اس بات کا عتراف کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عثمان بزدار کی کارکردگی اورویژن سب سے بہتر ہے، بعدازاں عثمان بزدار نے رکن اسمبلی کی نشاندہی پر پیشہ وارانہ بھکاریوں کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ راشد حفیظ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، معاونین خصوصی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer