رمضان المبارک میں جامعات،مساجد کھولنے سےمتعلق اجلاس طلب

رمضان المبارک میں جامعات،مساجد کھولنے سےمتعلق اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رمضان المبارک میں جامعات اورمساجد کھولنےکےمعاملہ پرسیکرٹری اوقاف ومذہبی پنجاب ارشاداحمدنےجیدعلماءکرام کااجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں مساجد، مدارس میں اجتماعات پر پابندی ہے ، مساجد میں3سے5 آدمی نماز ادا کردکتے ہیں، کورونا پھیلاؤ کے کوف سے پنجاب حکومت نے یہ اقدامات اٹھائے،رواں ماہ رمضان المبارک بھی شروع ہوجائے گا اس حوالے سے مساجد میں نمازتراویخ اور اعتکاف کے لئے اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں چاروں مسالک کےمعروف عالم دین شریک ہوں گے،چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
چیئرمین قرآن بورڈعلامہ غلام محمدسیالوی،خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی،جامعہ اشرفیہ سے مولانا فضل الرحیم اشرفی،خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیرآزاد،علامہ زبیر احمد ظہیر اور مولانا عبدالوہاب روپڑی بھی شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں جامعتہ المنتظر سے علامہ نیاز حسین نقوی،ادارہ منہاج الحسین سے ڈاکٹرمحمد حسین اکبرشریک ہوں گے،علماء کرام سےکوروناوائرس کےدوران مساجدکوکھولنے پرتجاویز لی جائیں گی،تجاویز کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکےہوم ڈیپارٹمنٹ کوبھجوائی جائیں گی، سفارشات کا جائز ہ لینے کے بعد مساجد کو کھولنے کاحتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرےگی۔

واضح رپے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ میں کورونا وبا کے پیش نظر 25اپریل تک کے لئےلاک ڈاون کانوٹی فکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن رعثمان نے جاری کیا،جس کے مطابق تمام مارکیٹس ،شاپنگ مال ،ریسٹورنٹس ،سرکاری ونجی دفاتر بند رہیں گے ,بین الاصوبائی اورایک دوسرے شہر میں لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی رہے گی۔

سماجی ،مذہبی ،تقریبات ،میلوں،سپورٹس فیسٹول ،جم اور سنوکر کلب پر پابندی رہے گی،شادی ہال ،شادی کی تقریبات ،تعلیمی اداروں ،سکولز ،کالجز ،میڈیکل کالجز ،ٹیکنکل اور وکیشنل انسٹی ٹیوٹ ،یونیورسٹیز ،ٹیوشن سینٹرز ،دینی مدارس اورامتحانات پر پابندی رہے گی.

مساجد میں جراثیم کش سپرے کا عمل میں جاری ہے تاکہ کورونا پھیلاؤکو کنٹرول کیا جاسکے,پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید71 کیس سامنے آنے پر تعداد 3016 ہوگئی،701زائرین سنٹرز،1091رائےونڈسے منسلک افرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی،کوروناسےاب تک کل28اموات، 508افرادصحت یاب ہوچکے ہیں,

M .SAJID .KHAN

Content Writer