ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈائون : بیوی بچوں سے تنگ شخص 300کلومیٹرسفر طے کرگیا

لاک ڈائون : بیوی بچوں سے تنگ شخص 300کلومیٹرسفر طے کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :دنیا بھر میں کورونا وائرس اپنے پنجے گاڑ چکا ہے،اب تک دنیا میں کورونا وائرس سے بیس لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے،سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا،برطانیہ،اٹلی ، سپین، جرمنی ، چین اور دیگر شامل ہیں،امریکا اس وقت کورونا وائرس کا مرکز ہے،تمام ممالک نے اپنے شہریوں کو بچانے کیلئے لاک ڈائون کیا ہوا ہے،ماہرین بھی کہتے ہیں کہ لاک ڈائون ہی واحد حل ہے۔

اس لمبے لاک ڈائون میں میاں ،بیوی اور بچوں کا اکٹھے رہنا عذاب بن گیا ہے،اس لاک ڈائون میں گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا ہے،چین میں تو طلاق کی شرح بھی بڑھ گئی ہے،ایسے ہی بیوی ،بچوں سے تنگ ایک شہر ی گھر سے تین سو کلومیٹر کا سفر کرگیا ،جب پولیس نے گرفتار کیا تو اس نے ایسی وجہ بتائی کہ پولیس اہلکار ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

برطانوی ویب سائٹ کے مطابق یہ شخص اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں ڈیوون کے علاقے میں ایک شاہراہ پر جا رہا تھاکہ اسے پولیس نے روک لیا۔ آفیسرز کے استفسار کرنے پر اس نے بتایا کہ وہ 300کلومیٹر کا سفر کرکے یہاں تک پہنچا ہے اور اتنا سفر اس نے اپنی بیوی سے دور جانے کے لیے کیا ہے۔ وہ لاک ڈاﺅن میں بیوی بچوں کے ساتھ رہ رہ کر تنگ آ گیا تھا اور کچھ وقت ان سے الگ گزارنا چاہتا تھا۔

اس شخص کی اس حرکت پر پولیس کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کہا گیا ہے کہ ”بیوی اور بچوں سے الگ وقت گزارنے کے لیے اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں 300کلومیٹر سفر کرنا ناگزیر سفر کے زمرے میں نہیں آتا۔ ایسی صورت میں آپ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پولیس آفیسرز نے اس آدمی کے ساتھ کیا سلوک کیا، جو بیوی بچوں سے الگ وقت گزارنے کے لیے لانگ ڈرائیو پر نکلا ہوا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer