لاہور میں بارشں، موسم خوشگوار

لاہور میں بارشں، موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہرمیں تیزہواؤں اور آندھی کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے 358 سے زائد فیڈرز ٹرپ  منصورہ میں کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے تین افراد دب کر زخمی ہو گئے۔

نیشنل ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق شہر میں تیز ہوائوں اور آندھی کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، آندھی اوربارش کے باعث 358 سے زائد فیڈر ٹرپ ہو گئے جس کے بعد شہرکےبیشترعلاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

منصورہ میں تیز ہواؤں کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے3 افراد ملبے تلے دب کرزخمی ہوگئے، دوسری جانب عامرروڈ کےقریب مکان کی دیوار اورکاہنہ کاچھا کےقریب بھی کمرے کی چھت گرنےکی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے جبکہ ڈی ایچ اے روڈ پر بل بورڈ گاڑی پر گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا۔

ریسکیوٹیموں نے موقع پرپہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کردیں، موسمیاتی تبدیلی کا سپیل آج رات سے بدھ تک جاری رہے گا جس میں تیز ہواؤں کیساتھ بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer