ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 پرنسپل ڈینٹل سرجنز کی گریڈ بیس میں چیف ڈینٹل سرجن کے عہدے پر ترقی

10 پرنسپل ڈینٹل سرجنز کی گریڈ بیس میں چیف ڈینٹل سرجن کے عہدے پر ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت نے 10 پرنسپل ڈینٹل سرجنز کو گریڈ بیس میں چیف ڈینٹل سرجن کے عہدے پر ترقی دیدی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے 9 بجٹ اینڈ اکاونٹس آفیسرز کی بھی گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر ترقی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد 10 پرنسپل ڈینٹل سرجنز کو گریڈ 20 میں چیف ڈینٹل سرجن کے عہدے پر ترقی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

  ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر محمد جاوید اقبال، ڈاکٹر خدا بخش، ڈاکٹر فریدہ افضل، ڈاکٹر بشارت رشید، ڈاکٹر محمد شفیق، ڈاکٹر آفتاب احمد، ڈاکٹر تبسم امتیاز، ڈاکٹر شگفتہ پروین شامل ہیں۔

 اس کے علاوہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 9 بجٹ اینڈ اکاونٹس آفیسرز کو گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر ترقی دیدی ہے،   ترقی پانے والوں میں جعفر علی، غلام محمد، نعمان اظہر، مس ثمین بخاری، رابعہ محمود، حماد علی، منصور احمد ، حسیب احسن اور سیموئل امانت شامل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer