خواجہ احمدحسان نے زیرتعمیرانڈرگراؤنڈجی پی اواسٹیشن پر کام کا جائزہ لیا

خواجہ احمدحسان نے زیرتعمیرانڈرگراؤنڈجی پی اواسٹیشن پر کام کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین:مشیر وزیراعلی پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کے زیرتعمیر انڈرگراؤنڈجی پی او اسٹیشن اورپیکج ٹو کا چوبرجی سے ملتان چونگی تک روٹ کا دورہ کیا، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہرحسین خان اور سی ای او حبیب کنسٹرکشن سروسز شاہد سلیم نے بریفنگ دی، خواجہ حسان کا کہنا ہے کہ چندروزمیں ستائیس کلومیٹرکےتمام مسنگ لنکس منسلک ہوجائیں گے۔

زیرتعمیرجی پی اوسٹیشن کےدورہ کےموقع پرخواجہ احمدحسان کو بتایاگیاکہ کھدائی کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے جو ایک دو روز میں مکمل ہوجائےگا، اس موقع پر مشیر وزیراعلی نے کہا کہ تمام تررکاوٹوں کےباوجود منصوبےپربرق رفتاری سے کام جاری ہے۔ایک دوروز میں ستائیس اعشاریہ ایک فیصد ٹریک کو ملا دیا جائےگا، کیونکہ زیر زمین ٹریک پرکھدائی کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ پورے روٹ پر ایسفالٹ کا کام مکمل کرنے کے علاوہ ٹریک کے ساتھ سڑکوں کی بحالی کام بھی مکمل ہوجائے گا۔

قبل ازیں خواجہ احمدحسان نے اورنج لائن منصوبے کے پیکج ٹو کا تفصیلی دورہ کیا تو چیف انجینئر نے سول، ورکس اور الیکٹریکل مکینکل ورکس سے متعلق بتایا کہ پیکج ٹو کے تمام سٹیشنز کا مجموعی سول ورک 85 فیصد مکمل کر لیا گیا، جبکہ الیکٹریکل اور مکینکل کام 50 فیصدسے زائد ہو چکا اور پیکج ٹو کے تمام سٹیشنز پر فنشنگ ورک شروع کر ڈی گیا ہے۔پیکج ٹو پرٹریک کی تنصیب کاکام توجاری ہے، جبکہ پیکج ٹو کامجموعی سول ورک 80 فیصد سے زائد مکمل ہوگیا ہے۔