ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں، شہباز شریف کی چودھری نثار کو منانے کی کوششیں جاری

روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں، شہباز شریف کی چودھری نثار کو منانے کی کوششیں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) عام انتخابات قریب آتے ہی  روٹھوں کو منانے کا موسم بھی آگیا، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ایک ہفتے میں دوسری بار ناراض لیگی رہنما چودھری نثار سے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی صورتحال، پارٹی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے آج پنجاب ہائوس میں نون لیگ سے ناراض سابق وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کی،جس میں شہبا زشریف نے چودھری نثار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ، شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی ترقی اور بہبود کیلئے ہم سب کو ایک ہو کر چلنے کی ضرورت ہے، پارٹی کو چودھری نثار پر فخر ہے، ان کی قربانیاں ہمیں یاد ہیں۔

سٹی42 ذرائع کے مطابق ملاقات 45 منٹس تک جاری رہی ہے، جس میں شہباز شریف نے چودھری نثار سے آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی  حکمت عملی کے حوالے سے بھی مشاورت کی ۔

 واضح رہے کہ اسی ہفتے کے دوران 14 اپریل کو جمعہ کے روز وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے چودھری نثار علی خان سے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں چودھری نثار علی خان نے وزیر اعلی پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer