ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہینو! ڈٹ کر مقابلہ کرنا،قوم آج پھر فتح کی منتظر ہے؛ بلال یاسین

شاہینو! ڈٹ کر مقابلہ کرنا،قوم آج پھر فتح کی منتظر ہے؛ بلال یاسین

سٹی 42 : وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا ہے کہ ہماری دعائیں پاکستانی شاہینوں کی جیت اور بہترین کھیل کیلئے ہیں۔

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پاک بھارت ٹاکرے بارے اپنے بیان میں کہا کہ آج روائتی حریفوں کے مابین میچ کانٹے دار متوقع ہے۔ 

بلال یاسین نے کہا کہ بھارتی سورماؤں کو صحرائے عرب پر شاہین آج دھول چٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہینو! ڈٹ کر مقابلہ کرنا،قوم آج پھر فتح کی منتظر ہے۔