ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت ٹاکرا; سیلاب متاثرین کیلیے بڑی سکرین لگانے کی تیاریاں

پاک بھارت ٹاکرا; سیلاب متاثرین کیلیے بڑی سکرین لگانے کی تیاریاں

سٹی 42: ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا کے موقع پر چوہنگ میں سیلاب متاثرین کیلئے بڑی سکرین لگانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے خیمہ بستی میں سکرین نصب کی جا رہی ہے ،رہنما جماعت اسلامی پی پی 169 احمد سلمان بلوچ  الخدمت سیلاب خیمہ بستی چوہنگ  پہنچ گئے ۔
احمد سلمان بلوچ نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے قائم عارضی خیمہ بستی کے مکینوں سے ملاقات کی۔
رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے پاک انڈیا ایشیا کپ ٹاکرا کیلئے بڑی سکرین کی تیاری کا جائزہ لیا۔