ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلابی صورتحال؛ میپکو ریجن میں ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین کی بجلی منقطع

سیلابی صورتحال؛ میپکو ریجن میں ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین کی بجلی منقطع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سیلابی صورتحال کے باعث میپکو ریجن میں 2 لاکھ 68 ہزار صارفین کی بجلی منقطع کردی گئی، 13 اضلاع میں 180 فیڈرز سے منسلک صارفین کی بجلی جزوی طور پر بند کردی گئی ہے۔ 

سیلابی پانی والے علاقوں میں برانچز سے بجلی احتیاطی تدابیر کے تحت بند کی گئی ہے، تاہم محفوظ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے۔ ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال، ساہیوال میں 19,861 صارفین کی بجلی بحال ہے، تمام اضلاع میں میپکو کے فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ڈی اوز، ایکسین اور لائن سٹاف پر مشتمل ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔ 

 ضلع ملتان میں 25 فیڈرز کے 93,057 صارفین بجلی سے محروم، ضلع بہاولپور میں 28 فیڈرز سے 29,628 صارفین کی بجلی بند، لودہراں  14 فیڈرز سے 7,927 صارفین متاثر، ضلع ساہیوال میں 5 فیڈرز سے 5,204 صارفین کی بجلی منقطع، ضلع پاکپتن میں 13 فیڈرز سے 8,698 صارفین متاثر، ضلع رحیم یار خان میں 13 فیڈرز سے 7,581 صارفین بجلی سے محروم، ضلع وہاڑی 17 فیڈرز سے 28,347 صارفین کو بجلی فراہمی بند، جبکہ ضلع خانیوال 13 فیڈرز سے 21,825 صارفین متاثر، ضلع بہاولنگر 20 فیڈرز سے 7,366 صارفین بجلی سے محروم ہیں۔اس کے علاوہ ضلع راجن پور 2 فیڈرز سے 124 صارفین متاثر، ضلع ڈی جی خان 1 فیڈر سے صرف 2 صارفین کی بجلی منقطع، ضلع مظفرگڑھ 22 فیڈرز سے 39,131 صارفین متاثر، ضلع کوٹ ادو 1 فیڈر سے 40 صارفین کی بجلی بند کی گئی ہے۔