ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس چینی ہائی اسپیڈ ٹرین میں سفر

 صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس چینی ہائی اسپیڈ ٹرین میں سفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صدر آصف علی زرداری نے چین کے دورے کے دوران زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر کیا، اور اسے شاہکار قرار دیا۔

 تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین میں ‎چینگدو سے میان یانگ کا سفر نصف گھنٹے میں طے کیا، اس دوران انھیں ٹرین کے آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز پر بریفنگ دی گئی۔

 ‎رپورٹس کے مطابق چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک ہے، جو 45 ہزار کلومیٹر ٹریک پر مشتمل ہے اور سالانہ دو ارب سے زائد مسافر اس نیٹ ورک سے سفر کرتے ہیں۔

 چین کی ٹرینیں 350 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلتی ہیں، ‎چین نے ایک معیاری اور یکساں نیٹ ورک قائم کیا ہے جو جدید کنیکٹیویٹی کی مثال ہے۔

 ‎صدر زرداری نے آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین اور زلزلہ وارننگ سسٹم کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار دیا۔ ‎

صدر کا کہنا تھا کہ چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے لیے سبق آموز ہے،  اس موقع پر ‎پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی، چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

 چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ پورے دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ ہیں، جب کہ ‎میان یانگ پہنچنے پر نائب میئر وُو ہاؤ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔