ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرین کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں:وفاقی وزیر خزانہ    

سیلاب متاثرین کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں:وفاقی وزیر خزانہ    
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں، آئی ایم ایف نے اس صورتحال کو سمجھ لیا ہے، بیرونی فنڈز سے پہلے ہم اپنے وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، ہم افواج پاکستان کے بھی بے حد شکر گزار ہیں، اللہ کرے پانی جلد اترے اور اگلی فصلیں کاشت ہو سکیں۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ سڑکیں، پل، لوگوں کےمکان اور املاک تباہ ہوئی ہیں، ہم نے اس اسٹرکچر کو دوبارہ پہلے جیسا بنانا ہے۔

  وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آفت زدہ عوام کو ابھی بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں، ہم پہلے ہی آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل ہیں ۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ فنڈز سے پہلے ہم اپنے وسائل استعمال کر رہے ہیں، آئی ایم ایف نے اس صورتحال کو سمجھ لیا ہے۔