ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون بارشوں کا 11 واں اسپیل، 16 ستمبر سے بارشیں

مون سون بارشوں کا 11 واں اسپیل، 16 ستمبر سے بارشیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون بارشوں کے 11 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے  نے 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے میں طغیانی کا خدشہ ہے ، وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر کمشنر ز ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران الرٹ ہیں۔

محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے اپیل کی کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔ 

دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں۔

آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔