اداکارہ مہر بانو کی ڈانس ویڈیو نے پر سوشل میڈیا ہنگامہ برپا کردیا

Mehar Bano Dance video viral
کیپشن: Mehar Bano Dance video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مہربانو ایک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ ہیں، اداکارہ نے متعدد سپرہٹ ڈرامے کئے جن کو ناظرین نے پسند کیا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کی۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ مہربانو نے مشہور ڈرامہ سیریل' خدا اور محبت' میں اہم کردار ادا کیا جبکہ 'میرے ہم نشین' میں بھی ان کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے، اداکارہ کو خبروں میں بھی اکثر دیکھا گیا ہے، ان کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا، صارفین کا کہناتھا کہ اداکارہ نے بیہودہ رقص کیا، مہربانو کے ڈانس کی کئی ویڈیو سامنے آچکی ہیں، اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ میں ڈانس سے محبت کرتی ہوں اور یہ ایک حیران کرنے والا فن ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈانس کو صارفین نے بولڈ سمجھاتے اداکارہ پر کڑی تنقید کی، مہربانو نے کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نامناسب لباس زیب تن کئے مشرقی گانے پر رقص کررہی ہیں۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، کچھ نے انہیں مشورہ دیا کہ ڈانس سیکھیں جبکہ کچھ نے کہا کہ اداکارہ ڈانس کم اور  ورزش زیادہ کررہی ہیں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Mehar Bano (@meharbano)

M .SAJID .KHAN

Content Writer