ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹا مزید مہنگا، فی کلو کی قیمت اچانک کہاں پہنچ گئی؟

 Flour prices hiked
کیپشن: Flour price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)لاہور میں ایک طرف فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں 100 فی تھیلہ اضافہ کردیا، دوسری جانب فیصل آبادمیں2روزمیں آٹا17روپے کلومہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں آٹا کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں 100 فی تھیلہ اضافہ کردیا،دوسری جانب سپلائی محدود کردی گئی،ایک ہفتے کے دوران 15کلو گرام تھیلے کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے تک اضافہ ہو گیا،سپلائی محدود ہونے سے کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے شہر میں آٹے کی قلت کا عندیہ دے دیا۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بھی فی کلو آٹا مزید مہنگا ہوگیا،فلور ملزنےآٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،فیصل آبادمیں2روزمیں آٹا17روپے کلومہنگا ہوگیا، فیصل آباد میں کلوآٹا90روپے سے بڑھ کر107پر پہنچ گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer