ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کےدریاوں کیلئےبڑاخطرہ،فلڈ فورکاسٹنگ نے خبردار کردیا

Punjab,Flood,Alert
کیپشن: Flood
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک کےچارصوبوں سیلاب میں تباہی مچانے کے بعدپنجاب کارخ کرنے کوہےاسی حوالے سےفلڈفورکاسٹنگ نے بڑے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ 18 ستمبر سے پنجاب کے دریاؤں ستلج، راوی، چناب اورانکے ملحقہ نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن نے 14 سے 20 ستمبر تک موسم کا آؤٹ لک جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہوا کا دباؤ بہت کم ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ مشرقی دریاؤں کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہوا کے اس کم دباؤ کے زیر اثر 18 ستمبر سے دریائے ستلج، راوی، چناب اور ان سے ملحقہ نالوں میں پانی کابہاؤ بڑھ سکتا ہے۔