بچوں سے بدفعلی کی ویڈیوز، اہم انکشافات سامنے آگئے

بچوں سے بدفعلی کی ویڈیوز، اہم انکشافات سامنے آگئے
کیپشن: Child abusing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ساہیوال میں بچوں سے بدفعلی کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے چار ملزموں میں سے ایک نے انکشاف کیا ہے کہ ان ہی کا ایک ساتھی مقامی صحافیوں کے ساتھ مل کر انہیں بلیک میل کرتا رہا ہے۔
ملزم طارق جاوید کے مطابق ان کے ایک ساتھی احتشام نے 2018 میں ان کے فون کا میموری کارڈ چوری کر لیا تھا جس کے بعد وہ ساہیوال کے چند مقامی صحافیوں ( جن کا تعلق مختلف معروف اخباروں اور  مقبول نیوز چینلز سے ہے) کے ساتھ مل کر انہیں بلیک میل کرتا رہا اور ان سے لاکھوں روپے وصول کیے۔جب پیسے ختم ہوگئے تو اس کے بعد یہ معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر 2021 کو ساہیوال کے تھانہ فرید ٹاؤن پولیس سٹیشن نے القریش ٹاؤن نور شاہ روڈ پر قائم فائن میرج سینٹر سے ایک گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے، جو بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے اور اس عمل کی ویڈیو بنانے میں ملوث تھا۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے لیکن اس میں متاثرہ بچوں کا پتہ نہیں چل سکا۔ ملزموں سے ملنے والی یو ایس بی سےبچوں سے بدفعلی کی 46 ویڈیوز ہیں، جن میں بچوں کی تعداد سات سے آٹھ اور ان کی عمریں آٹھ سے 14 برس کے درمیان ہیں۔

تھانہ فرید ٹاؤن کے ایس ایچ او ساجد صادق ان ملزموں میں سے ایک لاری اڈے کے باہرکا کام کرتا ہے۔ ملزم کے مطابق وہ بچوں کو وہاں سے بہلا پھسلا کر لایا کرتا تھاجبکہ ایک اور ملزم نے بتایا کہ وہ بچوں کو موٹر سائیکل پر لفٹ دینے کے بہانے گھیر کر لایا کرتا تھا۔ ساجد صادق کے مطابق ان بچوں کو فائن میرج بیورو لے جایا جاتا اور وہاں ان کے ساتھ بدفعلی کی جاتی تھی۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزموں کو ان بچوں کے ٹھکانے کا کوئی علم نہیں وہ راہ چلتے بچوں کو اپنا شکار بناتے تھے۔