ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال میں ٹارچر سیل، نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

Mayo Hospital
کیپشن: Torture Cell
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جنیٹوریل سپروائزرزوہیب کا مریضوں کےلواحقین پرتشدد، میوہسپتال میں ٹارچرسیل کی ویڈیوز منظر عام پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال میں مریضوں کےلواحقین کو اٹھاکر ٹاچر سیل میں تشدد کیا گیا۔ چوری اور منشیات کےشبہ میں مریضوں کے لواحقین پرتشدد کیا گیا ہے۔ جنیٹوریل سپروائزرزوہیب ٹارچرسیل میں مریضوں کےلواحقین پرتشدد کرتا رہا۔ ایم ایس ڈاکٹرافتخار کا کہنا ہے کہ جسمانی تشدد اور حراساں کرنا کسی صورت قبول نہیں، فوٹیج میں نظر آنیوالے افراد کو فوری معطل کردیا ہے جبکہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

ایم ایس میو ہسپتال نے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین آڈیشنل ڈائریکٹر آڈمن میو ہسپتال ڈاکٹر خالد بن اسلم جبکہ ممبرز میں آڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر یونس بٹ اور آفس سپرنٹنڈنٹ تحسین ضیاء بٹ ہونگے۔ انکوائری کمیٹی 24 گھنٹوں میں تمام تر تحقیقات کرکے رپورٹ ایم ایس جناح ہسپتال کو پیش کرئے گی۔