رابی پیرزادہ کا موٹروے پر پسٹل کے ہمراہ سفر

 رابی پیرزادہ کا موٹروے پر پسٹل کے ہمراہ سفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کا موٹروے پر پسٹل ہمراہ رکھ کر سفر ، رابی پیرزاد ہ کا کہنا ہے کہ والدہ کو ملنے لاہور سے گوجرانوالہ براستہ موٹر وے جا رہی ہوں اس لئے حفاظت کے لئے پسٹل ہمراہ رکھا ہے۔

معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے گجر پورہ تھانے میں درج خاتون سے موٹروے پر ہونے والی ڈکیتی اور ریپ کے بعد لاہور سے گوجرانوالہ پستول ہمراہ رکھ کر سفرکیا ۔ رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پستول کی تصویر اپ لوڈ کردی اور اس پر لکھا کہ وہ اپنی والدہ کو لاہور سے گوجرانوالہ ملنے جارہی ہیں اور موٹروے کے ذریعے سفر کررہی ہیں اس لئے پستول کو ہمراہ رکھا ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer