(عرفان ملک) موٹروے خاتون زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے بارے گرفتار ملزم شفقت نے مزید انکشاف کر دیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق عابد نے کچھ عرصہ قبل شیخوپورہ فیکڑی ایریا میں ڈکیتی کے دوران خاتون کا ریپ کیا تھا، ملزم عابد پر اس وقت زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہوا تھا۔اس وقت عابد پر صرف ڈکیتی کا مقدمہ ہوا، بعد ازاں مقدمہ میں مدعی نے کیس کی پیروی سے انکار کر دیا تھا۔
پنجاب پولیس نےلاہورسیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کے ملزموں میں سے ایک ملزم شفقت علی ولد اللہ دتہ سکنہ ہارون آباد ضلع بہاولنگر کو گرفتار کر لیا ہے۔انشاللہ مفرور ملزم عابد ملہی کو بھی گرفتار کر کے جلد قانون کے کٹہرے میں پیش کر دیا جائے گا۔#Shafqat #motorwayincident
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 14, 2020
دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خاتون زیادتی کیس کا ملزم شفقت علی گرفتار ہو چکا ہے دوسرے ملزم عابد ملہی کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے اپنے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے دلخراش واقعہ میں خاتون سے زیادتی میں ملوث شفقت علی گرفتار ہو چکا ہے۔ جس کا ڈی این اے میچ کر چکا ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ۔ ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے ہماری ساری ٹیم مسلسل کوشاں ہے جس کی گرفتاری انشااللہ جلد متوقع ہے۔
لاہور - سیالکوٹ موٹروے کے دلخراش واقعہ میں خاتون سے زیادتی میں ملوث شفقت علی گرفتار ہو چکا ہے، جس کا ڈی این اے میچ کر چکا ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے.
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) September 14, 2020
ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے بھی ہماری ساری ٹیم مسلسل کوشاں ہے جس کی گرفتاری انشاء اللہ جلد متوقع ہے!