موٹروے زیادتی کیس الجھ گیا،حکومتی دعوؤں کی ساکھ ملزم عابد کی گرفتاری سے منسلک

موٹروے زیادتی کیس الجھ گیا،حکومتی دعوؤں کی ساکھ ملزم عابد کی گرفتاری سے منسلک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن(عابد چودھری) سرپر25لاکھ انعام والاملزم وقارالحسن خود پولیس کے سامنے پیش ، موٹروے زیادتی کیس الجھ گیا،حکومتی دعوئوں کی ساکھ مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری سے منسلک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزم قرار دیا جانے  اقرارالحسن خود سی آئی اے پولیس کے سامنے پیش ہوگیا،ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس سے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کیس کی تحقیقات نیا رخ اختیار کر نے لگی ہیں۔دوران تفتیش مبینہ ملزم وقار الحسن کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم عابد علی اسکے برادر نسبتی عباس کا دوست ہے۔

جیوفینسنگ میں آنے والا اس کافون نمبر بھی اسکے برادر نسبتی عباس کے زیر استعمال تھا۔پولیس نے ملزم وقارالحسن کا ڈی این اے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیا،جبکہ اس کے برادرنسبتی عباس کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیزکردی ہیں،ادھرافسوسناک واقعہ کامرکزی ملزم عابد علی پولیس کی پکڑمیں نہیں آسکا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی مشترکہ پریس کانفرنس ملزم عابد علی اوروقارالحسن کو مرکزی ملزم قراردیاگیاتھا،اورانکی گرفتاری کی اطلاع دینے والے کو 25لاکھ انعام دینے کااعلان کیاگیا،مگرگذشتہ روز ضلع شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستارشاہ سے تعلق رکھنے والاوقارالحسن خود ہی پولیس کے سامنے پیش ہوگیااورکہا کہ وقوعہ کی جگہ پراس روزتو کیاکبھی بھی نہیں گیا۔

ملزم وقارالحسن موٹرسائیکل مکینک بتایاجاتاہے،پولیس کی اٹھائیس ٹیمیں کے ملزم عابد کی گرفتاری پرمامورہیں،پولیس کا کہنا ہے،مبینہ ملزم وقار الحسن کا ڈی این اے کروایا جارہا ہے، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد حقیقت سامنے آئی گی۔پولیس نے مرکزی ملزم عابد علی ملزم عابد علی کے باپ۔ بیٹی اور بھائی کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے اہل خانہ سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer