ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے۔
اسحاق ڈار  نے بتایا  کہ پاکستان 2026 سے 2028 کے لیے بھاری اکثریت سے منتخب ہوا ۔اقوام متحدہ کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
پاکستان کی کامیابی عالمی سطی پر انسانی حقوق کے فروغ کا اعتراف ہے۔پاکستان عالمی برداری کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے موثر کردار کا ایک بار پھر اعتراف کرلیا ۔

 پاکستان سمیت 14 ممالک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نئے رکن بن گئے
اسحاق ڈار  نے کہا  تمام اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک کی حمایت پر دلی شکریہ اور گہری امتنان کا اظہار کرتے ہیں , پاکستان کا انتخاب اس کے مضبوط انسانی حقوق کے ریکارڈ اور عالمی انسانی حقوق کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں کردار کا اعتراف ہے۔پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔یہ تعاون امن, بردباری احترام اور آفاقیت کے اصولوں پر مبنی ہوگا