ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیلی ویجرزکی تنخواہوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری

ڈیلی ویجرزکی تنخواہوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہنرمند، نیم ہنرمند اور غیر ہنرمند (نان سکلڈ) مزدوروں کی نئی اجرتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہنرمند ڈیلی ویجرز کی روزانہ کی اجرت 1,975 روپے جبکہ ماہانہ تنخواہ 45,945 روپے ہوگی۔نیم ہنرمند افراد کی روزانہ اجرت 1,558 روپے اور ماہانہ 43,108 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نان سکلڈ افراد کے لیے روزانہ کی اجرت 1,538 روپے اور ماہانہ تنخواہ 40,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔