ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا مزید مہنگا، فی تولہ کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ

سونا مزید مہنگا، فی تولہ کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ، آج فی تولہ سونا مزید 6 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔

 خالص 24 قیراط فی تولہ سونا اب 4 لاکھ 45 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ 22 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 916 روپے فی تولہ جبکہ 21 قیراط سونا 3 لاکھ 89 ہزار 375 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی مستحکم ہے، 10 گرام چاندی 6 ہزار 300 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 109 ڈالر پر پہنچ گیا۔