ویب ڈیسک : انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے گھیراؤ جلاؤ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، عدالت نے علیمہ خانم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔
مقدمے میں علیمہ خان سمیت دیگر شریک ملزمان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کی کارروائی آج مکمل نہ ہو سکی۔
علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ علیمہ خانم کی قانونی ٹیم میں محمد فیصل ملک اور حسنین سنبل شامل تھے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔