ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ امن معاہدہ؛شہباز شریف کا مسلم امہ کے رہنماؤں اور صدر ٹرمپ کو خراج تحسین

Sharam Alshaikh Summit, City42 , Shahbaz Sharif, TRump, Nobel Peace Prize
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے شرم الشیخ میں سربراہی اجلاس کے موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب، قطر، مصر ،ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے عظیم رہنماؤں کی فلسطین میں امن کے معاہدہ کے لئے  کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاص طور سے تعریف کرتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن کا نویبل انعام دیئے جانے کے لئے نامزد کیا تھا اور اب میں دوبارہ صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل پرائز کے لئے نامزد کرنا چاہوں گا۔

شرم الشیخ میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں جب وزیراعظم شہباز شریف کی بات کرنے کی باری آئی تو انہوں نے مسلم امہ کے عظیم رہنماؤں کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاص طور سےتعریف کی اور صدر ٹرمپ کو "  Man of Peace" قرار د یا۔ وزیراعظم شبباز شریف نے پاکستان اور بھارت کی باہمی جنگ بند کروانے کے لئے صدر ٹرمپ کے کردار کو یاد کرتے ہوئے کہا، صدر ٹرمپ نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ اس حد تک بڑھ سکتی تھی جس کا کوئی اندازہ نہیں کرسکتا تھا،تاریخ صدر ٹرمپ کو سنہرے حروف میں یاد رکھے گی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاص طور سے تعریف کرتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن کا نیبل انعام دیئے جانے کے لئے نامزد کیا تھا اور اب میں دوبارہ صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل پرائز کے لئے نامزد کرنا چاہوں گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کوئی یقین نہیں کر سکتا تھا کہ غزہ امن معاہدہ ہوجائے گا،مشرق وسطیٰ میں امن لوگوں کو ناممکن لگتا تھا،غزہ میں جنگ ختم ہوگئی،امن لوٹ آیا،امریکی فوج دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور ہے۔