سٹی42:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے غزہ امن کانفرنس کے دوران اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج مصر میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان سے کھلے انداز میں تبادلۂ خیال کیا.
شفقت علی خان نے کہا، یہ ملاقات مصر میں منعقدہ غزہ امن کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
نائب وزیراعظم نے جنگ بندی کے قیام اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے مشترکہ ہدف کے فروغ میں امریکہ اور ترکیہ کے کردار کو سراہا۔انہوں نے بین الاقوامی سطح پر مسلسل رابطے پر زور دیا۔
انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ غزہ اور فلسطین کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلہ کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے پُرعزم ہے۔