جنید ریاض : پنجاب حکومت کی جانب سے ہونہار اورمستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے۔
پنجاب ایجوکیشن نے 25 اکتوبر تک طلباء سے سکالر شپ کیلئے درخواستیں مانگ لیں ۔ سال 2024میں میٹرک کرنےوالےطلباء سکالرشپ کے اہل ہوں گے، یتیم طلباء اورگریڈ ایک سے 4 تک ملازمین کے بچے اپلائی کرسکیں گے، اسکے علاوہ معذور اور اقلیتی طلباء بھی درخواست جمع کرواسکیں گے۔
طلاق یافتہ خواتین کےبچےاورشہید سویلین کےبچے بھی سکالر شپ کے اہل ہوں گے ۔
طلباپنجاب ایجوکیشن اینڈولمنٹ فنڈکی ویب سائٹ پرآن لائن درخواست جمع کرواسکیں گے ۔