اداکارہ انوشکا شرما پاک، بھارت میچ دیکھنے کیلئے احمد آباد پہنچ گئیں

   اداکارہ انوشکا شرما پاک، بھارت میچ دیکھنے کیلئے احمد آباد پہنچ گئیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کے لیے بالی وڈ سپر اسٹار انوشکا شرما بھی احمد آباد پہنچ گئیں۔

پاک ،بھارت میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

انوشکا شرما نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کو سپورٹ کریں گی۔

میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رجنی کانت سمیت امیتابھ بچن، اریجیت سنگھ اور کئی دیگر ستارے پرفارم کریں گے۔