اسرائیل پر مزید ڈرون حملے، اسرائیلی فوج نے "نامعلوم چیز "مار گرانے کی تصدیق کر دی

 اسرائیل پر مزید ڈرون حملے، اسرائیلی فوج نے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ شمال میں اسرائیلی فضائی حدود میں گھسنے والی ایک اور "نامعلوم چیز" کو فضائی دفاعی دستوں نے عرب اکثریتی شہر شفرم کے قریب وارننگ الرٹ فعال ہونے کے بعد مار گرایا۔

اس سے پہلے اسرائیل کی فوج نے  شمالی شہر حیفہ کے اوپر "دو نامعلوم اہداف" کو روکا اور مار گرایا تاہم  ان ممکنہ طور پر ڈرون حملوں کے متعلق شہریوں کو آگاہ کرنے کے لئے "پالیسی کے مطابق" کوئی وارننگ الرٹ فعال نہیں کیا گیا۔

اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ حیفہ اور شفرم میں ہونے والے حملوں میں اسرائیل کا کوئی جانی نقصان نہین ہوا۔