محسن نقوی نے گورودوارہ جنم استھان پر امرت جل کی پیکنگ،پلانٹ کی تنصیب کا حکم دےدیا

Gurudawara Janam Asthan sahab, Amrit Jal packing, City42, Mohsin Naqvi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جمعہ کے روز  ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان صاحب حاضری دی۔

گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے چیئرمین اورعہدیداروں گیانی پریم سنگھ،گیانی دیا سنگھ اور بلوند سنگھ نے وزیراعلیٰ محسن نقوی  کااستقبال کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گورودوارہ جنم استھان صاحب میں کنواں امرت جل صاحب کا معائنہ کیا۔

وزیراعلی  نے یاتریوں کی آسانی کیلئے کنواں امرت جل صاحب کے پانی کی بوتلوں میں پیکنگ کرنے کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔

امرت جل کو بوتلوں میں پیک کرکے گورودوارہ میں آنے والےیاتریوں کو دیا جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کنواں امرت جل  کے لئے خصوصی واٹر پلانٹ لگانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

محسن نقوی اس موقع پر گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے بڑوں اور دیگر حاضرین سے گفگو کرتے ہوئے سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ سکھ برادری کے مذہبی مقامات کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ بابا گروونانک جی کے جنم دن پر آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے شاندار انتظامات کئے جائیں گے۔  وزیراعلی محسن نقوی نے بابا گروونانک جی کے جنم استھان پر حاضری دی۔سنگھ صاحب نریند سنگھ نے پاٹھ کیا اور حکم نامہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفد ن کے ارکان نے  پاٹھ سنا۔

وزیراعلی محسن نقوی اوروفد کے ارکان کو عزت واحترام کے  اظہار کیلئےسروپہ پہنائے گئے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفد نے 1921میں شہید ہونے والے سکھ رہنماؤں کی یاد میں شہیدستان پالکی صاحب کا بھی مشاہدہ کیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی خصوصی طور پر لنگر ہال گئے اور سکھ برادری کے ساتھ بیٹھ کر  کھانا کھایا۔ انہوں نے سکھوں کے متبرک سروور/ تالاب کا بھی مشاہدہ کیا

وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفد نے سکھ رہنماؤں کی میزبانی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے اقلیتی برادریوں  خاص طور پر سکھ برادری کی خدمات کو خراج تحسین  پیش کیا۔انہوں نے گوردوارہ صاحب کے شاندار انتظامات کو سراہا۔

 سکھ برادری کے عہدیداران نے اس موقع پر گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی محسن نقوی نے دنیا بھر میں سکھ برادری کے دل جیت لئے.


صوبائی وزراء عامر میر۔ اظفر علی ناصر۔ چیف سیکرٹری۔ انسپکٹر جنرل پولیس۔ سیکرٹری اوقاف اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے