ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کارساز کمپنی نے گاڑیاں سستی کردیں

Prince-DFSK Reduces Car Prices for a Limited Time
کیپشن: car price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈالر سستا ہونے پر مختلف کارسازکمپنوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے، ریگل آٹوموبائلز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، کمپنی نے ' ڈی ایف ایس کے گلوری 580 پرو' اور ' پرنس پیرل' کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے، کیا کمپنی کی گاڑی سپورٹج کی قیمت کم ہونے پر   ریگل آٹوموبائلز نے گاڑیوں سستی کی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق   ریگل آٹوموبائلز نے گاڑیوں میں کمی ایک خاص مدت کے لئے کی ہے تاحال کوئی ڈیڈلائن بھی جاری نہیں کی کہ یہ آفر کب ختم ہوگی،اگست میں امریکی ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی کی قدر بڑھنے کے فوراً بعد ریگل موٹرز نے اپنی کاروں کی قیمتوں میں 5 لاکھ کی کمی کی،کمپنی نے یہ فیصلہ حکومت کی جانب سےدرآمدی پابندی ہٹانے کےساتھ کیا گیا۔

اگرچہ جاری معاشی بدحالی کی وجہ سے ریگل آٹوموبائلز دیگر کار کمپنیوں کی طرح کم فعال ہو گئی ہے۔ اس سال کے شروع میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ کمپنی نے ٹیسٹنگ کے مقاصد کے لیے پاکستان میں دو کراس اوور ایس یو وی درآمد کی ہیں۔ SUVs SERES S3 EV اور DFSK Glory 500 تھیں۔

 فی الحال پاکستان میں ان کی لانچ کے حوالے سے کوئی حتمی بات منظرعام پر نہیں آئی،تاہم امکان ہے کہ کمپنی نئی پروڈکٹ کو متعارف کرانے سے قبل معاشی حالات کو مدنظر رکھے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer