(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے اداکار شمعون عباسی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، خوفناک حادثے میں اداکار محفوظ رہے، اس حادثے کی ویڈیو شمعون عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شمعون عباسی نے مداحوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے کہا کہ ایم نائن موٹر وے کے مقام پر گھر واپسی پر ان کی گاڑی کا بریک فیل ہوگیا، جس کی وجہ سے ان کی گاڑی بڑے حادثے سے بچی، تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
انسٹاگرام پر شمعون عباسی نے ایک ویڈیو پوسٹ جس میں اپنی خیریت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گاڑی کا بریک فیل ہوا،انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’گاڑی کا بریک فیل ہوا، گاڑی جلنے والے والی تھی، تاہم خوش قسمتی سے میں اس سے قبل ہی مینج کرتے ہوئے گھر پہنچ گیا‘۔
View this post on Instagram