(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رہنما طلال چوہدری نے انتخابی مہم کے دوران مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکی کی ویڈیو شیئر کردی۔
طلال چوہدری نے ٹوئٹر پر فیصل آباد کے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کی ویڈیو شیئر کی ہے۔لیگی رہنما کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے جبکہ اس دوران سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی موجود ہیں۔
فیصل آباد ضمنی الیکشن میں“مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی”
— Tallal Chaudry (@TallalPMLN) October 13, 2022
اسکی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد NA108 سے امیدوار ہے۔شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں
الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لئے ہر حد تک جا سکتے ہیں@ECP_Pakistan@OfficialDPRPP pic.twitter.com/bu0IwOQHvy
طلال چوہدری نے ٹوئٹ کی ’ اس کی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد این اے 108 سے امیدوار ہے، شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
لیگی رہنما نے ٹوئٹ کی کہ ’الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جا سکتے ہیں‘۔