ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے پولیس کو جاوید لطیف کو گرفتار کرنے سے روک دیا

Javed Latif
کیپشن: Javed Latif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشتگردی کے مقدمات میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی حفاظتی ضمانت  منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی دہشتگردی کے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی، عدالت نے جاوید لطیف کے خلاف پشاور اور لاہور میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی اور پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو صوبوں سے مقدمات کی تفصیل منگوانے کا بھی حکم دیا۔