پاکستان ٹیم کل سے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز کرے گی

Pakistan Cricket Team
کیپشن: Pakistan Cricket Team
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ سے برسبین روانہ ہوگا۔

قومی اسکواڈ برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد 20 اکتوبر کو میلبرن پہنچے گا۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میلبرن میں کھیلے گی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کا فائنل کھیلنے کے بعد کرائسٹ چرچ سے میلبرن روانہ ہوں گے۔بابر اعظم کل میلبرن میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ورلڈ کپ ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان بھی 15 اکتوبر کی شام کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے جبکہ ڈاکٹر جاوید ان دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ قومی اسکواڈ کو بطور سیکنڈ فزیو جوائن کریں گے۔

پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن بھی کل رات کو ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔