کیویزاپنے ہی گھر میں زیر،پاکستان نے سہ ملکی سیریز جیت لی

T20 Series
کیپشن: T20 Series
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیویزاپنے ہی گھر میں زیر،سہ ملکی سیریز کے فائنل  میں 164 رنز کے تعاقب میں   پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اچھا آغاز فراہم کیا  لیکن  جلد ہی قومی کپتان بابر اعظم  15 رنز بناکر کیوی بولر  بریس ویل  کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، پاکستان کی دوسری وکٹ 11 اوورز میں گری جب شان مسعود کو بریس ویل نے صرف 19 رنز پر پویلین بھیج دیا۔جس کے بعد  محمد  رضوان  29 گیندوں پر 34 رنز بناکر  سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

محمد نواز اور حیدر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا حیدر علی نے 15 گیندوں پر 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز 22 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ افتخار احمد نے 25 رنز بنائے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے  164  رنز کا ہدف دیا ہے۔ سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر   نیوزی لینڈ  نے 20 اوورز میں  7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ۔

اس سے قبل میچ کے آغاز میں ہی کیوی اوپنر فن ایلن کو نسیم شاہ نے صرف 12 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی ، پانچویں اوور میں ڈیوڈ کونوے 14 رنز کے ساتھ فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

جس کے بعد محمد نواز نے 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گلین فلپس کی لینے میں کامیاب ہوگئے، شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کے رنز کو 59 تک محدود کیا اور واپس بھیج دیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 19ویں اوور میں پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیپمن کی وکٹ حاصل کی، مارک چیمپن 25 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔

جس کے بعد اگلی ہی گیند پر و محمد رضوان نے جمی نیشم کو 17 رنز پر رن آؤٹ کیا اور میچ کے آخری اوور میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے اننگز کے آخری اوور میں اش سوڈھی کی وکٹ حاصل کی۔

سہ ملکی سیریز کے فائنل معرکے میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔